پیرمحل شہر اور گردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ طویل ہوگیا، کاروبار زندگی ٹھپ

بدھ 22 مئی 2013 17:29

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 22مئی 2013ء ) پیرمحل شہر اور گردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ کو طویل ترین کر دیا ہے کاروبار زندگی بالکل ٹھپ ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیسکو کے حکام کی طرف سے مین سپلائی لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ مقامی گریڈاسٹیشن سے غیر اعلانیہ بدترین لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے ، جس سے کاروبار زندگی بالکل ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے اور صورتحال یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ غریب طبقہ کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں اور وہ دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں حالانکہ پیرمحل شہر میں 132 کے وی گریڈ اسٹیشن موجود ہونے کے باوجود کوئی بھی کمرشل انڈسٹری موجود نہ ہے، عوامی اور سماجی حلقوں نے مقامی سطح کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے سلسلہ کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :