ملک بھر میں دس لاکھ سے زیادہ تھیلسیمیا کے مریض ہیں ،مو ذی امراض میں مبتلا بچوں اور بڑوں کو زندگی کی حقیقی خو شیاں دینے کے لئے خون کے زیادہ سے زیادہ عطیات دیئے جائیں،خون کا عطیہ دے کر لوگوں کو مہلک بیماریوں سے بچانے کی کو شش عبادت کے مترادف ہے، وائس چانسلر جی سی یو نیورسٹی پر وفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین کا سیمینار سے خطاب

بدھ 22 مئی 2013 17:29

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 22مئی 2013ء ) وائس چانسلر جی سی یو نیورسٹی پر وفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے کہاہے کہ خون کا عطیہ دے کر دکھی انسا نیت کو مہلک اور جان لیو ا بیماریوں سے بچانے کی کو شش رو حانی خو شی اور عبادت کے مترادف ہے اس لئے ہمیں چاہئے کہ ملک بھر میں دس لاکھ سے زیادہ تھیلسیمیا کے مریض بچوں اور خون سے متعلق ہیمو فیلیا، بلڈ کینسر اور دو سرے مو ذی امراض میں مبتلا بچوں اور بڑوں کو زندگی کی حقیقی خو شیاں دینے کے لئے خون کے زیادہ سے زیادہ عطیات دیں ۔

وہ بدھ کو یو نیورسٹی کے ڈائریکٹو ریٹ آف میڈیکل سائنسز اور نظامت امُور طلباء کے اشتراک سے” عطیہ خون کی اہمیت “ اور جی سی یونیورسٹی ”بلڈ ڈو نرز “ سو سائٹی کی تشکیل کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار میں بطو ر مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

ڈین فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالو جی ڈاکٹر نو رین عزیز قریشی، ڈائریکٹر میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ریاض حسین ڈب،ڈائریکٹر امُور طلباء ڈاکٹر ندیم سہیل، ڈاکٹر شعیب احمد ملک، ڈاکٹر رافعہ امتیاز ، ڈاکٹر اویس بن انعام، ڈاکٹر محمد آصف سلیم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

رجسٹر ار محمد ایوب ، ڈین آف سو شل سائنسز ڈاکٹر پرویز عظیم، ڈائریکٹر (ایڈمن)چوہد ری محمد مشتاق ، ڈاکٹر زبیر صدیقی فیکلٹی ممبران اور مختلف تعلیمی شعبوں سے تعلق رکھنے والے طلباء و طا لبات کی خا صی تعدا دتقریب میں مو جو د تھی۔ وائس چانسلر نے جا معہ کی بلڈ ڈو نر سو سائٹی کو ممکنہ سہو لتیں فراہم کر نے کی یقین دہانی کر اتے ہو ئے کہا کہ طلباء سو سائٹی کے پلیٹ فارم سے رضا کا رانہ طور پر خون کے زیادہ سے زیادہ عطیات فراہم کر کے بیک وقت حصولِ تعلیم اور معاشرے کی خدمت کا فریضہ انجام دے سکتے ہیں اُنہوں نے سُند س فاؤنڈیشن اور انتقال خون کے لئے کام کر نے والے دیگر اداروں کے نمائندوں کی تقریب میں شمولیت کو خوش آئندہ قرار دیتے ہو ئے کہا کہ یو نیورسٹی میں عطیہ خون کے سلسلے میں قا ئم کی گئی سو سا ئٹی سماجی خدمت کے شعبے میں نہایت مو ثر کر دار ادا کرے گی ڈاکٹر ریاض حسین ڈب نے کہا کہ جی سی یو نیو رسٹی کی نظامت میڈیکل سائنسز نے ڈ ینگی اور دیگر مہلک بیما ریوں سے بچاؤ اور صحت کے حو الے سے متعدد آگاہی پر وگرام منعقد کرا ئے ہیں جبکہ طلباء اور فیکلٹی ممبران کو شیڈول کے مطابق سینئر ڈاکٹروں کی نگرانی میں مختلف بیما ریوں کی تشخیص، علاج معالجے اور طبی مشو روں کی معیاری سہو لیات فراہم کی جا رہی ہیں سیمینا ر میں ڈاکٹر شعیب اور ڈاکٹر را فعہ نے انتقال خون، بلڈ گروپ و ڈونر کی اہمیت اور عطیہ خون کے طریقِ کار اور فوائدکے حو الے سے معلومات افزا بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :