سکھر،دس جما عتی اتحا د کی اپیل پر سکھر اور گر دونواح کے شہروں میں جزوی ہڑتال، بعض کا روبا ری مرا کز بند، بعض کھلے رہے

بدھ 22 مئی 2013 21:38

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔22مئی۔ 2013ء) دس جما عتی اتحا د کی اپیل پر سکھر اور گر دونواح کے شہروں میں جزوی ہڑتال،کچھ کا روبا ری مرا کز کھلے اور کچھ بند رہے ،سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم ، کئی شہروں کو ٹرا نسپورٹ بھی روانہ نہ ہو سکی سکیورٹی کے سخت حفا ظتی انتظا مات تفصیلات کے مطابق سندھ میں عام انتخابات کے دوران مبینہ دھاندلیوں کے خلاف دس جماعتی اتحاد کی جانب سے دی گئی کال پر سکھر شہر میں جزوی ہڑتال رہی شہر کے بیشتر تھا رتی کا روبا ری مراکز کھلے اور کئی بند رہے اسی طرح سکھر کے قریبی شہروں رو ہڑی، صا لح پٹ ، پنو عاقل اور دیگر میں بھی جزوی ہڑتال رہی ، کچھ کاروباری مراکز بند تو کچھ کھلے رہے ، سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت معمول سے انتہائی کم رہی ، جبکہ بس ٹرمینل سکھر سے گھوٹکی ، جیکب آباد ، شکارپور و دیگر شہروں کی جانے والی ٹرانسپورٹ کی کمی کی وجہ سے لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے ، سکھر انتظامیہ کی جانب سے ہڑتال کے موقع پر کسی بھی ناخوش گوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری شہر کی سڑکوں، چوراہوں اور بازاروں میں تعینات کی گئی ہے ، تاہم کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا