پیرمحل ،نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی اندھادھند فائرنگ سے حساس ادارے کا ملازم جاں بحق

جمعرات 23 مئی 2013 21:00

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔23مئی۔ 2013ء) پیرمحل میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی اندھادھند فائرنگ چھٹی پر آیاہوا حساس ادارے کا ملازم جاں بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق بستی بہارشاہ میں حساس ادارے کا ملازم آصف چھٹی پر اپنے گھر آیا ہواتھا کہ چک مذکور میں موجو دکریانہ کی دکان پر بیٹھا ہوا تھاکہ تین کس نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں آصف موقع پر ہلاک ہوگیا موٹرسائیکل سوار فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے تھانہ اروتی پولیس نے مقدمہ درج کرکے نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔

متعلقہ عنوان :