حلقہ کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ، حلقہ کو خوبصورت بنا دیا جائے گا، بنیادی مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ، سکولوں کی حالت سنوارنے کے ساتھ ساتھ ان کی اپ گریڈیشن کے لئے بھر پور اقدامات کئے جائیں گے ،پارکوں اور سڑکوں کی تعمیر سے حلقے کی خوبصورتی و انکھار پیدا ہوگا ، صوبائی صدر مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ و نومنتخب ایم این اے چوہدری عابد شیر علی کا تقریب سے خطاب

پیر 27 مئی 2013 17:36

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 27مئی 2013ء ) صوبائی صدر مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ و نومنتخب ایم این اے چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ حلقہ کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ، آنے والے دنوں میں حلقہ کو خوبصورت بنا دیا جائے گا، بنیادی مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ، سکولوں کی حالت سنوارنے کے ساتھ ساتھ ان کی اپ گریڈیشن کے لئے بھر پور اقدامات کئے جائیں گے ،پارکوں اور سڑکوں کی تعمیر سے حلقے کی خوبصورتی و انکھار پیدا ہوگا ۔

وہ پیر کو یونین کونسل نمبر 245 ذوالفقار کالونی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے کہا کہ نامزد وزیراعظم میاں نوازشریف اورنامز دوزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے توانائی سمیت مختلف بحرانوں پرقابوپانے کیلئے ٹھوس اوردوررس منصوبہ بندی کرلی ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے ہاتھوں میں پاکستان کی باگ ڈور آنے کے بعد لوڈشیڈنگ،بیروزگاری ،بدامنی اوربدعنوانی کی شدت میں بتدریج کمی آتی چلی جائے گی ۔

پاکستان کوکرپشن فری اورٹریڈفرینڈلی سٹیٹ بنانامسلم لیگ (ن) کی قیادت کامشن ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی غیورقیادت کشکول نہیں اٹھائے گی ،وہ ٹریڈ کوفروغ دیں گے۔سابقہ حکمرانوں کی ناکام معاشی پالیسیوں سے ملک دیوالیہ ہوگیا جس سے ملک مختلف بحرانواں کا شکار ہوچکا ہے ۔میاں نواز شریف کی قیادت میں ملکی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے ریلیف فراہم کرئے گی ۔ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ سے انڈسٹری کا پہیہ چلے گا ملک خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا ۔

متعلقہ عنوان :