گجرات میں اسکول وین سانحہ پیٹرول کین کی وجہ سے پیش آیا

پیر 27 مئی 2013 23:39

گجرات میں اسکول وین سانحہ پیٹرول کین کی وجہ سے پیش آیا
{#EVENT_IMAGE_1#}گجرات (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مئی۔2013ء) گجرات میں اسکول وین سانحہ گاڑی میں رکھے پیٹرول کینز کی وجہ سے پیش آیا۔گجرات میں اسکول وین سانحے میں17 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ حادثے کے بعد انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ایسی سوسے زائد گاڑیوں کوتحویل میں لے لیا جن میں پیٹرول ٹینک کے بجائے پیٹرول کین استعمال ہورہے تھے۔ عمومی طور پر پیٹرول کے کین پلاسٹک کے ہوتے ہیں جو مسافر سیٹوں کے پاس رکھے جاتے ہیں۔

کین سے پائپ کے ذریعے پیٹرول انجن تک پہنچایا جاتا ہے۔ بیٹری بھی قریب ہی لگی ہوتی ہے، جو اکثر شارٹ سرکٹ کے باعث خوفناک حادثے کا سبب بنتی ہے۔ موٹروہیکل ایگزامنر گوجرانوالہ انسپکٹر لیاقت کا کہنا ہے کہ سلنڈر کبھی بلاسٹ نہیں ہوتا بلکہ پیٹرول کے کین ہی حادثے کا سبب بنتے ہیں۔

(جاری ہے)

انسپکٹرلیاقت کی رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی اسکول وین میں پیٹرول کے دو کین رکھے تھے، ایک سے گاڑی کو سپلائی دی جارہی تھی جبکہ دوسرے کین میں اسکول کے جنریٹر کے لیے پیٹرول لے جایا جارہا تھا۔

المناک سانحے کی رپورٹ آنے کے بعد موٹروہیکل ایگزامنر انسپکٹر گجرات اور آر ٹی اے سیکریٹری کو معطل کردیا گیا ہے۔ آر پی او گوجرانوالہ خدا بخش اعوان کے مطابق وین اسکول پرنسپل شفقت محمود کی ملکیت تھی جسے حراست میں لے کر تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :