شمالی وزیرستان ، میران شاہ میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے طالبان کے نائب سربراہ ولی الرحمن کی تدفین کردی گئی،خان سید عرف سجنا تحریک طالبان جنوبی وزیرستان کے نئے امیر مقرر
جمعرات 30 مئی 2013 20:14
(جاری ہے)
امریکہ نے ولی الرحمن پر 2009ء میں افغانستان میں ہونے والے ایک خود کش حملے کا الزام عائد کیا تھا جس میں 7 سی آئی اے اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔
دریں اثناء کالعدم تحریک طالبان جنوبی وزیرستان کے امیر ولی الرحمن کی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد خان سید عرف سجنا کو نیا امیر مقرر کر دیا گیا۔جمعرات کو نجی ٹی وی کی سرکاری اور کالعدم تحریک طالبان کے ذرائع کے حوالے سے رپوررٹ کے مطابق کل شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ سے چار کلومیٹر کے فاصلے پر واقع چشمہ پل کے علاقے میں امریکی جاسوس طیاروں نے کالعدم تحریک طالبان کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا تھا جس میں امیر ولی الرحمن اپنے پانچ ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں فخر عالم، نصیر الدین، عادل شامل ہیں۔ ولی الرحمن کو ڈنڈے درپہ خیل کے علاقے میں حقانی قبرستان میں جبکہ پانچ شدت پسند کمانڈروں کو میران شاہ کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ بعد ازاں کالعدم تحریک طالبان جنوبی وزیرستان کی شوریٰ کا اجلاس ہوا جس میں خان سید عرف سجنا کو نیا امیر مقرر کرلیا گیا۔ خان سید عرف سجنا کی عمر 36 سال ہے اس کا تعلق قوم شوبی خیل جنوبی وزیرستان سے ہے۔ سجنا نے افغانستان جہاد میں بھی حصہ لیا تھا وہ ولی الرحمن کے نائب بھی تھےمزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.