گھوٹکی ، قادرپور میں دریائے سندھ نے رخ تبدیل کرنا شروع کر دیا، کٹاو سے تین دیہات دریا برد ،متعدد لپیٹ میں آگئے، متاثرین کی محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی شروع

منگل 4 جون 2013 14:26

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 4جون 2013ء ) گھوٹکی کے قریب قادرپور کے علاقے میں دریائے سندھ نے اپنا رخ تبدیل کرنا شروع کر دیا ، دریا کے کٹاو سے تین دیہات دریا برد اور متعدد لپیٹ میں آگئے ، متاثرین نے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی شروع کر دی ۔ گھوٹکی کے علاقے قادرپور میں دریا ئے سندھ نے پچیس سال بعد اپنارخ تبدیل کرنا شروع کر دیا ہے اور دریا کے کٹاو سے دس روز کے دوران تین دیہات حبیب چاچڑ،قیصر چاچڑ، جانن چاچڑ،سیکٹروں ایکڑ زرعی زمین اورفصلیں دریا برد ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ مہار چاچڑ،بہاول چاچڑ، فیصل چاچڑ، حاجی جانو سمیت درجنوں دیہات بپھرے ہوئے دریا کی لپیٹ میں ہیں اور متاثرین نے قیمتی سامان، اور مویشی سمیت نقل مکانی شروع کر دی ہے۔ پالیسی ادارہ برائے دیہی ترقی کے مطابق دریا کے رخ تبدیل کرنے اور کٹاو کی ایک وجہ قیمتی درختوں کی غیر قانونی کٹائی اور شجر کاری نہ ہونا ہے دوسری جانب ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ ضلعی انتطامیہ اور محکمہ آبپاشی دریائے سندھ کے بدلتے مزاج کے بارے میں ابھی تک لا علم ہیں اور متاثرین کے لئے نہ تو کسی قسم کی معلومات فراہم کی گئی ہے اور ناہی امدادی کاروائیاں شروع کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :