پیر محل ،نوجوان پراسرارطورپر غائب ،ورثاء پریشان ،پانچ روز گزرنے کے باوجود کوئی سراغ نہ مل سکا

منگل 4 جون 2013 17:25

پیرمحل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 4جون 2013ء ) پیر محل میں نوجوان پراسرارطورپر غائب ورثاء پریشان پانچ روز گذرنے کے باوجود نوجوان کا کوئی سراغ نہ ملا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق بستی خانجوان سی پلاٹ پیرمحل کارہائشی قمر زمان ولد محمد اسماعیل عمر 18سال جوگھر سے نکلا مگر پانچ روز گذرنے کے باوجود واپس نہ آیا جس کے ورثاء سخت پریشان ہے قمرزمان کے والد محمد اسماعیل نے اپیل کی ہے کہ جس صاحب کو ملے فون 0333-8935703 پر اطلاع دے کر شکریہ کا موقع دے اگر خود پڑھے تو گھر آجائے ہم اہل خانہ سخت پریشان ہے