ہٹ ہو رہی ہوں تو فلموں کا معاوضہ کیوں نہ بڑھاؤں،سونا کشی سنہا

منگل 11 جون 2013 14:04

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 11جون 2013ء) بالی میں لگا تار کئی ہٹ فلمیں دینی والی سونا کشی سنہا کہتی ہیں۔ہٹ ہو رہی ہوں تو فلموں کا معاوضہ کیوں نہ بڑھاوں۔ایک کے بعد ایک ہٹ فلم دینے والی سوناکشی سنہا نے اپنا معاوضہ بڑھا کر8کروڑکر دیا۔

(جاری ہے)

دبنگ گرل نے چندماہ پہلے اکشے کی نئی فلم تھپکی ری میک کیلیے معاوضہ پانچ کروڑروپے کیا تھا۔مگر اب پھرانہوں نے پیسے بڑھا دیے ہیں۔ادھر بالی وڈ کے ہیرو سلمان خان بھی دبنگ 3 میں سوناکشی کو لینے کے لیے بیتاب ہیں۔سوناکشی کہتی ہیں میری فلمیں ہٹ ہو رہی ہیں تو کیش کیوں نہ کرواوں۔بات صرف میری کارکردگی کی نہیں ہے بلکہ میرے لکی ہونے کی بھی ہے۔تھپڑ سے ڈر نہیں لگتا صاحب پیار سے لگتا ہے۔

متعلقہ عنوان :