لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج کرنے والوں پر پولیس تشدد، وزیر اعلیٰ کا نوٹس

منگل 11 جون 2013 23:40

فیصل آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11جون۔2013ء) بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کے دوران فیصل آباد کے کئی علاقے میدان جنگ بن گئے. پولیس اہلکار چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھروں میں گھس گئے اورشہریوں اور خواتین پر تشدد کیا۔جس کا وزیر اعلیٰ نے فوری نوٹس لے کر رانا ثناءاللہ کو فوری طورپر فیصل آباد پہنچنے کی ہدایت کردی ۔شہر میں جاری بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف جب شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو وہ سڑکوں پر نکل آئے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے فیسکو آفس پر دھاوا بول دیا اور گرڈ اسٹیشن میں داخل ہونے کی کوششش کی ۔اس دوران پولیس اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔پولیس کی شیلنگ کے جواب میں مظاہرین نے بھی پتھراؤ شروع کر دیا ۔معاملات اس وقت بے قابو ہوگئے جب پنجاب پولیس کے اہلکار چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے یواریں پھلانگ کر گھروں میں جاگھسے اور گھروں میں توڑ پھوڑ کی۔ یہی نہیں پنجاب پولیس کے شیر جوانوں نے گھروں میں موجود خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ۔چار دیواری کا تقدس پامال ہونے پر مظاہرین بھی مشتعل ہو گئےانتظامیہ نے شہر کے تمام تھانوں کی نفری طلب کرلی ۔

متعلقہ عنوان :