سکھر ، سیپکو نے تاجروں کے ساتھ مسجد اور مدرسہ کو ایف آئی آر بل بھیج دئے گئے ، تا جروں اور شہریوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ، احتجاجی مظاہرہ ، ایف آئی آر کی مہر لگے بل واپس نہ لیے گئے تو سکھر شہر بند کر دیں گے ، تا جروں و شہریوں کی دھمکی

جمعرات 13 جون 2013 20:42

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13جون۔ 2013ء) سکھر میں سیپکو (سکھر الیکٹرک پاور کمپنی ) کا کارنامہ، تاجروں کے ساتھ مسجد اور مدرسہ کو بھی ایف آئی آر بل بھیج دئے گئے ، تا جروں اور شہریوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ، تا جروں و شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ ایف آئی آر کی مہر لگے بل واپس نہ لیے گئے تو سکھر شہر بند کر دیں گے تفصیلا ت کے مطابق سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کی جانب سے کروڑوں رو پے کے نادہندہ صارفین کے خلاف نیب کی مدد سے کاروائی کا آغاز کردیا گیا جس میں پہلے مرحلے میں سکھر کے تاجروں کو ایف آئی آر کی مہر لگے بل ارسال کئے گئے ہیں، سیپکو حکام نے تا جروں کو تو یہ بل جا ری کیے ہیں مگر اس میں انہوں نے سکھر کے مختلف کا روبا ری و تجا رتی مراکز میں واقع مسجدوں اور مدرسوں کو بھی نہیں چھوڑا ہے اور انکو بھی ایف آئی آر کی مہر لگے بل بھیجے ہیں سیپکو سکھر کے ترجمان نو ر احمد سو مروکے مطابق ایف آئی آر کی مہر لگے بل ان صا رفین کو بھیجے ہیں جن کیجا نب ایک لا کھ روپے سے زائد کی رقم واجب الادا ہے مگر ان کے اس بیان کے بر عکس سکھر کے تجا رتی مرکزنشتر روڈ پر واقع ایک مدرسے تعلیم القرآن اور چاند مسجد جن کے میٹر نمبر بالترتیب Sp 060212اورSp 168061ہیں کی جانب تیس ہز ار سے زیا دہ رقم واجب الادا نہیں ہے کو بھی ایف آئی آر کی مہر لگے بل مو صو ل ہو ئے ہیں جن پر بھی ایف آئی آر کی مہر لگا نے کا مقصدہے کہ اگر انہوں نے اس ماہ یہ بل جمع نہ کرا یا تو ان کے خلاف بھی متعلقہ تھا نے پرمقدمہ درج ہو گا سیپکوکے اس عمل پر سکھر کے تا جروں اور شہریوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ سکھر کے تجا رتی مر کز نشتر روڈ کے تا جروں ن نے انجمن تا جران نشتر روڈکے جنر ل سیکریٹری طا ہر خان کی قیا دت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس مو قع پر ان کا کہنا تھا کہ سیپکو کی جانب سے ایف آئی آر کی مہر لگے بل ارسال کر نے کا مقصد تا جروں کو ہرا ساں اور خو فزدہ کرنا ہے سیپکو کے حکام با قا عدگیسے بل جمع کرانے والے صارفین اورنا دہندہ افراد کو ایک ہی لکڑی سے ہا نک رہے ہیں جو کسی صورت درست نہیں انہوں نے کہا کہ لو گوں کو تو ٹھیک ہے کہ ایف آئی آر کی مہر لگے بل ارسال کر نے کا مقصد تو سمجھ میں آتا ہے مگر خدا کے گھر کو ایف آئی آر لگے بل کا مقصد سمجھ میں نہیں آتا اگر مسجد کا بل جمع نہیں ہو تا تو سیپکو حکام بتا سکتے ہیں کہ وہ کس کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے انہوں نے دہمکی سی ہے کہ اگر سیپکو حکام نے ایف آئی آر لگے بل واپس نہ لیے تو سکھر شہر کو بند کر دیں گے

متعلقہ عنوان :