خیرپور،لیڈی ولینگٹن ہسپتال سے پیمان کی جانب سے عطیے کے طور پر دیا جانے والا کروڑوں روپوں مالیت کا سامان غائب ، تحقیقاتی ٹیم تشکیل ،تین روز گزر جانے کے باوجود تحقیقات شروع نا ہو سکی ،تحقیقات رکوانے کیلئے کرپشن میں ملوث افسران واہلکارسرگرم

ہفتہ 15 جون 2013 20:18

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15جون۔ 2013ء) خیرپور کے لیڈی ولینگٹن اسپتال سے پیمان کی جانب سے عطیے کے طور پر دیا جانے والا کروڑوں روپوں مالیت کا سامان مبینہ طور پر غائب ،تحقیقاتی ٹیم تشکیل ،تین روز گزر جانے کے باوجود تحقیقات شروع نا ہو سکی تحقیقات رکوانے کیلئے کرپشن میں ملوث افسران واہلکارسرگرم تفصیلات کے مطابق گذشتہ سال ایک نجی این جی او پیمان کی جانب سے خیرپور کے سرکاری اسپتالوں کو کروڑوں روپوں مالیت کی اشیاء دی گئیں تھیں جو بعد میں لیڈی ولینگٹن اسپتال خیرپور کو دی گئیں اس وقت کی اسپتال کی انچارج ڈاکٹر روحینہ شاہ تھیں جن کے دور میں یہ سامان وصول کیا تھاجن میں ویٹ مشین ،بے بی ویٹ مشین، ای سی جی، الٹرا ساونڈ ،ایکسرے مشینیں،آکسیجن سینڈر،آکسیجن ماس،ائیر کنڈیشنر،فرنچر،سمیت دیگر 73اشیاء شامل ہیں جو اب اسپتال سے غائب ہے اس سلسلے میں باخبر زرائع نے بتایا کہ اس وقت کی انتظامیہ نے کچھ عرصے کے بعد ایک لیٹر کے زریعے نئے سامان کو غیر استعما ل شدہ اور ناکارہ قرار دیکر ایک فرضی نیلامی کراکر کاغذوں میں فروخت کردیا جبکہ دیگر سامان اسپتال سے غائب کردیا گیا ایسے انکشاف کے بعد نئے مقررسول سرجن نے نوٹس لیتے ہوئے تین رکنی تحقیقاتی ٹیم ڈاکٹر غلام جعفر سومرو کی سربراہی میں تشکیل دیدی جو پیمان اور ایم این اے ڈونیشن کی جانب سے دیئے گئے کروڑوں روپوں مالیت کے سامان کو اسپتال میں چیک کرکے اس کی رپورٹ سول سرجن کو دینگے تحقیقاتی ٹین کو تشکیل ہوئے تین روز گزر گئے مگر تحقیقات شروع نا ہو سکی اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر غلام جعفر سومرو نے بتایا کہ پیر 17جون سے تحقیقات کا عمل شروع ہوجائے گا جو 15روز میں اپنی رپورٹ سول سرجن کو پیش کی جائے گی دوسری طرف تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کے بعد کرپشن میں ملوث افسران و اہلکاروں میں کھلبلی مچ گئی ہے اور تحقیقات روکوانے کی کوشیش تیز کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :