پاکستان کا بھارت کو جیت کیلئے168رنز کا ہدف

ہفتہ 15 جون 2013 20:53

پاکستان کا بھارت کو جیت کیلئے168رنز کا ہدف
{#EVENT_IMAGE_1#} برمنگھم(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15جون۔2013ء) چیمپئنز ٹرافی کے بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان نے بھارت کو ایک سو اڑسٹھ رنز کا ہدف دیدیا۔ہدف کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری۔ ایجبیسٹن اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف ناصر جمشید کے ساتھ کامران اکمل بطور اوپنر میدان میں آئے۔ ناصر جمشید دو رنز بنا کر نو دو گیارہ ہوئے۔ بارش کی آنکھ مچولی شروع ہوئی جس کے دوران محمد حفیظ کی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا وہ ستائیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

چھپن کے مجموعے پر تیسری وکٹ گری۔ کامران اکمل ٹوٹل میں اکیس رنز کا اضافہ کر سکے۔

(جاری ہے)

انیس اوور میں تین وکٹ پر ستر رنز ہوئے تو بارش نے پھر میچ رکوا دیا۔ بارش سے متاثرہ اس میچ کو چالیس اوور تک محدود کر دیا گیا۔ کپتان مصباح الحق بھی بائیس رنز کا ساتھ دے کر ٹیم کو بے سہارا چھوڑ گئے۔ اسد شفیق نے اکتالیس رنز کی اننگز کھیلی،۔ شعیب ملک نے سترہ رنز پر وکٹ گنوائی تو وہاب ریاض کے بعد محمد عرفان بھی صفر پر رن آؤٹ ہو گئے۔ عمر امین نے ستائیس رنز کی ناٹ ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت پاکستانی ٹوٹل میں دو رنز کا اضافہ کر کے ہدف ایک سو اڑسٹھ کر دیا گیا۔ جواب میں بھارتی بیٹسمین اپنا زور باوز دکھا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :