کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے ڈپٹی کمشنر سپرد خا ک

اتوار 16 جون 2013 14:02

کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے ڈپٹی کمشنر سپرد خا ک
{#EVENT_IMAGE_1#}کوئٹہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جون۔2013ء) بولان میڈیکل کمپلیکس میں فائرنگ جاں بحق ہونے والے ڈپٹی کمشنر عبدالمنصور کاکڑ کو سپر د خا ک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز بولان میڈیکل کمپلیکس میں حملہ آوروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ڈپٹی کمشنر عبدالمنصور کاکڑ کو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ کاسی روڈ کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا، اس موقع پر اراکین بلوچستان اسمبلی ،سرکاری افسران ، پولیس حکام ، اورپشتونخوا میپ کے رہنماؤں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔