چیمپئنز ٹرافی؛ انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی

بدھ 19 جون 2013 22:39

چیمپئنز ٹرافی؛ انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں ..
{#EVENT_IMAGE_1#} لندن(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19جون۔2013ء) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں میزبان انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔اوول کے گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی، جنوبی افریقا کی ٹیم 38.4 اوورز میں 175 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بیٹنگ کی شروعات سے ہی جنوبی افریقا کی ٹیم شدید مشکلات کا شکار رہی اور 80 کے مجموعی اسکور پر اس کے 8 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے تاہم پھر ڈیوڈ ملر اور روری کلین ویلٹ نے ٹیم کو کسی حد تک مشکلات سے نکالا اور ٹیم کے اسکور کو 175 رنز تک پہنچانے میں کامیاب ہوئے، کلین ویلٹ 61 گیندوں میں 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ملر 51 گیندوں میں 56 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے۔

(جاری ہے)

دیگر کھلاڑیوں میں ہاشم آملہ ایک، رابن پیٹرسن 30، ڈوپلیسی 26، جے پی ڈومینی 3، ریان میکلارین ایک اور کرس مورس 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ جنوبی افریقا کے 3 کھلاڑی کوئی اسکور نہ کرسکے۔انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ اور جیمز ٹریڈویل 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے نمایاں رہے جبکہ جیمز اینڈرسن نے 2 اور اسٹیون فن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔انگلینڈ نے 176 رنز کا ہدف 37.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی پورا کر کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

جوناتھن ٹراٹ 84 گیندوں میں 82 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، کپتان ایلسٹر کک 6، ای این بیل 20 اور جوئے روٹ 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ایون مورگن 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقا کے کرس مورس، جے پی ڈومینی اور روری کلین ویلٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بہترین پرفارمنس پر جیمز ٹریڈویل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :