کراچی میں فوجی آپریشن کا مطالبہ نہیں کریں گے ، پیپلز پا رٹی کی حکو مت حالا ت کنٹرول کرے ،پیپلز پا رٹی کے مینڈیٹ پر تحفظا ت ہیں ، اس کے با وجودقومی مفاد میں سندھ میں حکو مت بنانے دی،مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر سید غو ث علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 19 جون 2013 23:56

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19جون۔ 2013ء) مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر سید غو ث علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں آرمی آپریشن کا مطالبہ نہیں کریں گے بلکہ پیپلز پا رٹی کی حکو مت کو موقع دیں گے کہ وہ حالت کا کنٹرول کرے سندھ میں پیپلز پا رٹی کے مینیڈیٹ پر تحفظا ت ہیں یہ تحفظات صرف میرے نہیں بلکہ مسلم لیگ (ن) کی قیا دت کے بھی ہیں مگر اس کے با وجودقومی مفاد میں اسے سندھ میں حکو مت بنانے دی ہے ہم قانون کے پا بند ہیں اس لیے ان کی الیکشن کی چیٹنگ کوعدالت میں لے گئے ہیں ان کی حکو مت سندھ پر بھا ری عذاب ہے اس لیے سندھ کے لیے جو پیپلز پا رٹی نہیں کر سکی وہ مسلم لیگ (ن) کر ے گی ۔

وہ بدھ کو یہاں بیگم نصرت بھٹو ائیر پو رٹ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سندھ ایک اہم صو بہ ہے یہاں کے نتا ئج چیٹنگ کے بعد چا ہے پیپلز پا رٹی کے حق میں رہے مگر سندھ کے عوام آج بھی ہمارے ساتھ ہیں اس لیے سندھ کے عوام مسلم لیگ سے اچھا ئی کی امید رکھیں کراچی میں امن ہو جا ئے اس لیے پیپلز پا رٹی کی حکو مت کو وقت دے رہے ہیں کی حکو مت سے اچھا ئی کی امید نہیں انہوں نے اپنے سابقہ پا نچ سالوں میں سندھ کو معاشی نقصان بھی پہنچا یا یہ کہتے ایک ہیں مگر کرتے دوسرا کام ہیں اس مو قع پر مسلم لیگ کے ڈویزنل کو آرڈینٹر سید نواز علی شاہ بھی مو جود تھے۔