مشکل حالات میں منصفانہ انتخابات کرائے،فخرالدین جی ابراہیم

جمعہ 21 جون 2013 22:42

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21جون۔2013ء) چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کا کہنا ہے کہ انہوں نے مشکل حالات میں سول ،پولیس اور حساس اداروں کے تعاون سے منصفانہ انتخابات کرائے ،انتقال اقتدار کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد اب سکھ کی نیند سو رہے ہیں ،یہ بات انہوں نے لاہور میں الیکشن کمیشن پنجاب آفس میں افسروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ،الیکشن کمشنر پنجاب محبوب انور بھی اس موقع پر موجود تھے ، چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو بلا تفریق انتخابی سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا عملہ انسانوں پر مشتمل ہے فرشتوں پر نہیں ،انفرادی حیثیت میں کسی سے بھی غلطی ہو سکتی ہے،انکا کہنا تھا کہ گذشتہ انتخابات کی نسبت حالیہ انتخابات میں ٹرن آوٹ زیادہ رہا ۔

متعلقہ عنوان :