سانگھڑ: حلقہ پی ایس 81 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

بدھ 26 جون 2013 12:29

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جون 2013ء) پی ایس 81 میں فنکشنل لیگ کے جام مددعلی اور پیپلز پارٹی کے اصغرعلی جونیجومیں مقابلہ ہے۔ 122 پولنگ سٹیشنز پر شام پانچ بجے تک پولنگ جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے حلقے میں 3 ہزار 7 سو پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ یہ نشست پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد خان جونیجو کو جعلی ڈگری کے باعث نااہل قرار دینے پر خالی ہوئی تھی۔