عدالت سوئس کیسز میں صدر کو استثنٰی کا کہہ چکی ہے ،استثنٰی ختم ہونے کے بعد کارروائی کی جا سکتی ہے، سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق سوئس حکام کو حکومت نے خط لکھ دیا تھا، کوئی دوسرا خط انہیں ملا تو اس کی تحقیقات کرائی جائے، پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید کابیان

جمعہ 28 جون 2013 19:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28جون۔2013ء) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ سوئس بنکوں کے حوالے سے 2011ء میں ہائی کورٹ یہ کہہ چکی ہے کہ صدر کو استثنٰی حاصل ہے ،استثنٰی ختم ہونے کے بعد کارروائی کی جا سکتی ہے، سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق سوئس حکام کو حکومت نے خط لکھ دیا تھا اگر کوئی دوسرا خط انہیں ملا ہے تو اس کی تحقیقات کرائی جائے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے مفاہمت کو نقصان پہنچے گا۔ اس طرح کی صورت حال سے ملک کو درپیش مسائل سے نکلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، پیپلز پارٹی کی قیادت پہلے بھی حکومت کو باور کرا چکی ہے کہ ہر مثبت اقدامات میں ساتھ دے گی حکومت کو چاہیے کہ وہ حقیقی مسائل کو حل کرنے میں اپنی توانائیاں صرف کرے، تاکہ پسی ہوئی پاکستانی عوام کو ریلیف مل سکے۔