فیصل آباد میں ویگن اور ٹرک میں تصادم ،4 افراد جاں بحق ، 18 شدید زخمی،زخمی ہسپتال منتقل،متعددکی حالت تشویشناک،ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ

جمعہ 28 جون 2013 20:01

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28جون۔2013ء) فیصل آباد میں ستیانہ روڈ پر ویگن اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 18 شدید زخمی ہوگئے،زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے متعددکی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پولیس کے مطابق فیصل آباد سے اوکاڑہ جانے والی ویگن سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 18 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیوکے عملے نے موقع پر پہنچ کرلاشوں اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا جہاں ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین، ایک بچی اورایک بچہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :