رواں مالی سال کے پہلے11ماہ میں خام ٹن برآمدات میں ریکارڈ68فیصدکمی

پیر 1 جولائی 2013 14:19

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 1جولائی 2013ء) رواں مالی سال کے پہلے11ماہ میں خام خاٹن برآمدات میں ریکارڈ68فیصدکمی تفصیلات کے مطابق گزشتہ ما لی سال کے پہلے11ماہ میں45کروڑ86لاکھ ڈالرکی25لا کھ میٹرک ٹن خام خاٹن برآمد کی گئی تھی جو رواں سال68فیصد کمی کے ساتھ14کروڑ65لاکھ لاکھ ڈالر رہ گئی اور اس کا مجموعی حجم2کروڑ81لاکھ رہ گیا خام کاٹن برآمدکندگان ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت رواں سال کپاس کی فصل اتنی اچھی نہیں تھی اور نہ ہی ریٹ اچھا لگا کپاس کے کاشکاروں نے اسکی پیداواری لاگت میں اضافے کے سبب کم رقبے پر کپاس کی فصل کاشت کی اور ساتھ ساتھ خام خاٹن کے برآمد کندگان نے کاشت کار سے کم ریٹ پر خام کاٹن اْٹھا کر سٹاک کر لی جس کی وجہ سے سے برآمدات میں کمی ہو ئی ایسو سی ایشن کے مطابق پاکستان کی خام کاٹن کا شمار دنیا کی بہتری ورائٹی میں ہوتا ہے اور ایشیاء کے ممالک میں سب سے زیادہ ریٹ ملتا ہے نمائندگان نے کہ ا گر حکومت پاکستان نے فرٹیلائزر کی قیمتوں میں استحقام پیدا نہ کیا تو کپاس کا کاشکار فصل کاشت کرنا چھوڑ دے گااور پاکستان کوخام کاٹن بھی درآمد کرنا پڑے گی۔

متعلقہ عنوان :