فیصل آباد:گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاوٴن ،سینکڑوں کنکشن منقطع

اتوار 7 جولائی 2013 17:13

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جولائی۔2013ء) فیصل آباد میں ضلعی انتظامیہ اور سوئی نادرن گیس کی ٹیم نے گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاوٴن شروع کردیا، اور سینکڑوں گیس کنکشن منقطع کردیئے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ اور سوئی نادرن گیس کی ٹیم نے فیصل آباد کے علاقے حمزہ ٹاوٴن اور طارق کالونی میں گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاوٴن کیا۔ اس دوران سینکڑوں گھروں کے غیر قانونی گیس کنکشن منقطع کردیئے گئے۔ اس موقع پر پولیس کی بھی بھاری نفری موجود تھی، پولیس نے آپریشن کے د وران رکاوٹ بننے والے 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :