دادو:مسافر کوچ الٹنے سے 12 مسافر جاں بحق،30زخمی

پیر 8 جولائی 2013 11:32

دادو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جولائی 2013ء) دادو کے قریب انڈس ھائی وے پر مسافر کوچ الٹنے سے بارہ مسافر جاں بحق اور تیس سے زائد زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں پانچ خواتین اور چار بچے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مسافر کوچ ساٹھ سے ستر مسافروں کو لے کر شہداد کوٹ سے کراچی جارہی تھی کہ خدا آباد کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں چار بچے بھی شامل ہیں۔ متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ زخمیوں کی تعداد زیادہ ھونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات پیش آئیں۔ پولیس موبائلزاور پرائیوٹ گاڑیوں میں زخمیوں کو سول اسپتال دادو منتقل کیا گیا۔ کوچ میں سوار اکثر مسافروں کا تعلق لاڑکانہ اور شہداد کوٹ سے ہے۔