فیصل آباد،صنعتوں کو ہفتہ میں ساٹھ گھنٹے گیس کی فراہمی

پیر 8 جولائی 2013 15:19

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 8جولائی 2013ء) فیصل آباد میں صنعتوں کو ہفتہ میں ساٹھ گھنٹے کے لئے گیس فراہم کردی گئی۔ ہفتہ میں ساٹھ گھنٹے گیس کی فراہمی سے صنعتوں کا پہیہ ایک بار پھر رواں ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے فیصل آباد کی صنعتوں کو پیر کی صبح چھ بجے سے بدھ کی شام چھ بجے تک گیس کی فراہمی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد فیکٹریوں کا پہیہ چل پڑا ہے۔

صنعتوں کو مجموعی طور پر ساٹھ گھنٹے گیس فراہم ہوگی اور گیس کی فراہمی سے صنعتوں کے کئی بند یونٹس کا پہیہ ایک بار پھر ساٹھ گھنٹوں کے لئے رواں ہو جائے گا۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اس سے قبل صنعتوں کو ہفتہ میں ایک روز گیس فراہم کرنے کا شیڈول جاری کیا تھا۔ صنعت کاروں نے ہفتے میں اڑھائی دن گیس کی سپلائی کو مسترد کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :