سکھر،مو ٹر وے پو لیس کا سلنڈر والی گا ڑیوں کے خلاف کا روائی کا فیصلہ

بدھ 10 جولائی 2013 21:54

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10جولائی۔ 2013ء) مو ٹر وے پو لیس کی جا نب سے سیٹوں کے نیچے نصب سلنڈر والی گا ڑیوں کے خلاف کا روائی کا فیصلہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں گا ڑیوں کے اندر سی این جی گیس سلنڈر پھٹنے کے واقعات کے بعدموٹر وے اینڈ نیشنل ہا ئی وے پو لیس کی جا نب سے ایسی گا ڑیوں جن میں مسا فر سیٹوں کے نیچے سی این جی گیس سلنڈر نصب ہیں کے خلاف کا روائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں ایس ایس پی مو ٹر وے سکھر رینج فیصل عبداللہ نے را بطے پر اس کا روائی کی ٹسدیق کرتے ہو ئے بتا یا کہ کل گیا رہ مئی سے مہم چلا ئی جا رہی ہے جو ایک ہفتے تک جا ری رہے گی جس کے دوران مو ٹر وے ، نیشنل ہا ئی وے ، با ئی پاس سے گذرنے والی گا ڑیوں کے ڈرائیوروں کو بریفنگ دی جا ئے گی کہ مسافر گا ڑیوں میں سیٹوں کے نیچے سی این جی سلنڈر ہو نے کی وجہ سے کیا نقصا نا ت ہیں اس لیے وہ سلنڈرگا ڑیوں میں محفوظ جگہوں پر لگوائیں تا کہ حا دثات سے بچا جا سکے ایک ہفتے کے بعد ایسی گا ڑیوں کے ڈرا ئیوروں کو قید و جر مانے کی سازئیں دی جائیں گی اور ان کی گا ڑیاں بند کرا دی جائیں گی ایس ایس پی مو ٹر وینے یہ بھی بتا یا کہ اس مہم کے دوران ایسے ٹرک ڈرا ئیوروں کے خلاف بھی کا روائی کی جا ئے گی جو روڈز پر لین کی خلاف ورزی کر تے ہیں