فیصل آباد ،ڈی سی او نے عرصہ دراز سے ایک ہی مقام پر تعینات 47 مردانہ و زنانہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کا تبادلہ کر دیا

اتوار 14 جولائی 2013 16:37

سمندری (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14جولائی۔ 2013ء) ڈی سی او فیصل آباد نے عرصہ دراز سے ایک ہی مقام پر تعینات 47 مردانہ و زنانہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کو تبدیل کر دیا ہے۔ جبکہ 4 سال سے تعینات 8 اے ای اوز کو واپس سکولوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جن اے ای او کو واپس سکول تبدیل کیا گیا ہے ان میں تحصیل سمندری و تاندلیانوالہ کی رافعہ الماس، زینب پروین، طاہرہ صفدر، ریحانہ بانو، ثوبیہ ناز، شبین شبیر، احسن باجوہ، فتح شیر شامل ہیں۔

ظفر اقبال ہیڈ کوارٹر تحصیل سمندری، عبدالقدیر مرکز کھدروالا، اظہر اقبال مرکز ٹو سمندری، محمد سرور مرکز تاندلیانوالہ، محمد شاہد مرکز کانیاں، محمد نواز مرکز ماموں کانجن، عارف علی مرکز کنجوانی، عبدالجبار مرکز سمندری ون، طاہرہ یاسمین مرکز ماموں کانجن، ثمینہ اکرم مرکز کھدروالا، روبینہ شاہین مرکز بہلک، تنزیلہ رکن تاندلیانوالہ، فردو س کوثر ہیڈ کوارٹر سمندری، سعدیہ اقبال سمندری ٹو شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :