روہڑی ، ریلوے اسٹیشن پر پاکستان ایکسپریس کا انجن فیل ، ٹرین کئی گھنٹے اسٹیشن پر کھڑی رہی، مسا فروں کا احتجاج،تو ڑ پھو ڑ کی کو شش ،اسٹیشن ما سٹر کے آفس کا گھیر اؤ،ہزارہ ایکسپریس و دیگر ٹرینوں کو روک لیا

اتوار 14 جولائی 2013 17:33

روہڑی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14جولائی۔ 2013ء) رو ہڑی ریلوے اسٹیشن پر پاکستان ایکسپریس کا انجن فیل ، کئی گھنٹے تک ٹرین اسٹیشن پر کھڑی رہی، مسا فروں کا احتجاج ، تو ڑ پھو ڑ کی کو شش ،اسٹیشن ما سٹر کے آفس کا گھیر اؤ،ہزارہ ایکسپریس و دیگر ٹرینوں کو بھی روک لیا ، مسافروں کا کئی گھنٹے تک ٹرین نہ چلنے کے با عث گرمی سے برا حال رہاتفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی سے کر اچی جا نے والی پا کستان ایکسپریس جیسے ہی رو ہڑی اسٹیشن پر پہنچی تو اس کا انجن فیل ہو گیا جس کا با عث ٹڑین آگے نہ جا سکی اور رو ہڑی اسٹیشن پر ہی کئی گھنٹے تک کھڑی رہی جس کی وجہ سے اس میں سوار مسافروں کا گر می کی وجہ سے برا حا ل ہو گیا اوروہ مشتعل ہو گئے اورانہوں نے تو ڑ پھو ڑ کر نے کی کو شش کی مگر وہاں پر مو جود ریلوے پو لیس کے اہلکا رو ں نے ان کی یہ کو شش نا کام بنا دی جس کے بعد ٹرین کے نہ چلنے پرمسافروں نے احتجاج شروع کر دیا اس مو قع پر مسافروں نے ریلوے حکام کے خلاف نعرے با زی کی مسافروں نے احتجاج کے دوران کراچی کی طرف جا نے وا لی ہزارہ ایکسپریس و دیگر ٹرینوں کو بھی روک لیا اور جا نے نہیں دیاجبکہ انہوں نے اسٹیشن ما سٹر کے دفتر کا گھیرا ؤکیااس موقع پر مسا فروں کا کہنا تھا کہ ٹرین اپنے مقرر وقت سے15گھنٹے لیٹ ہوچکی ہے اور اب بھی روہڑی اسٹیشن پر موجود ہے اور دوسرا انجن ملنے کی توقع نہیں جوکہ قابل افسوس ہے۔

(جاری ہے)

مظاہرین کاکہناتھا کہ ٹرینوں کا لیٹ ہو نا اور ان کے انجن فیل ہو نا معمول بن گیا ہے مگر ریلوے حکام اس طرف تو جہ دینے کے بجا ئے محکمے کو نقصا ن پہنچا نے کے درپے ہیں اور عوام سے سستے سفر کا یہ ذریعہ بھی چھیننے کی کو شش کی جا رہی ہے اور یہ سب ٹرا نسپورٹروں کی ملی بھگت کر کے کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ نئے وزیر ریلوے کے جا نب سے محکمے کو بہتر بنا نے کے تمام دعوے صرف اخبا ری بیا نا ت ثا بت ہو رہے ہیں مسا فروں کے بڑھتے ہو ئے احتجاج کے با عث لو کو شیڈ رو ہری سے نیا ناجن منگوا کر ٹرین کو منزل مقصود کی طر ف روانہ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :