سکھر ،دریائے سندھ اور نہروں میں نہانے کی پابندی کے باوجود سکھر میں بجلی کے ستا ئے رو زے داراور نوجوان نہروں پر نہتاتے رہے ،ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی

پیر 15 جولائی 2013 18:57

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15جولائی۔ 2013ء) دریائے سندھ اور نہروں میں نہانے کی پابندی کے باوجود سکھر میں بجلی کے ستا ئے رو زے داروں اور منچلے نوجوانوں نے گر می سے بچنے کے لیے نہروں کارخ کر لیا ، نو جوان نہر میں چھلا نگیں لگا تے رہے اورمستیاں کر تے رہے، ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی تفصیلا ت کے مطابق سکھر الیکٹرک پا ور کمپنی (سپیکو )کی جا نب سے رمضان المبا رک میں بجلی کی لو ڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کر نے کے اعلان کے با وجودسکھر میں بجلی کی لو ڈ شیڈنگ میں کو ئی کمی نہیں آسکی ہے اور الٹا انہوں نے بجلی کی آنکھ مچو لی کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے جس کی وجہ سے لو گوں خصوصی طور پر رو زے داروں کو سخت پریشانی کا سامنا کر نا پڑرہا ہے بجلی کی لو ڈ شیڈنگ اور گرمی کی وجہ سے رو زے داروں سمیت منچلے نوجوانوں نے سکھر شہر کی مختلف نہروں کا رخ کر لیا ہے پابندی کے پاوجود سکھر کی کھیر تھر کینال پر بھی گر می کی وجہ سے روزے داروں کی بڑی تعداد نظر آئی جن میں شامل نو جوان نہر میں چھلا نگیں لگا تے نظر آئے اورایک دوسرے سے مستیاں کر تے نظر آئے ۔

متعلقہ عنوان :