او جی ڈی سی ایل قادرپور گئس فیلڈ میں مقامی لوگوں کو روزگار فراہم کرکے مزدوروں کے جائز مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں ،ڈپٹی کمشنر گھوٹکی فرید احمد جونیجو کی او جی ڈی سی ایل قادرپور گئس فیلڈ کے فیلڈ افسر سے گفتگو

پیر 15 جولائی 2013 22:14

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15جولائی۔ 2013ء)ڈپٹی کمشنر گھوٹکی فرید احمد جونیجو نے کہا ہے کہ او جی ڈی سی ایل قادرپور گئس فیلڈ میں مقامی لوگوں کو روزگار فراہم کرکے مزدوروں کے جائز مسایل فوری طور پر حل کئے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں او جی ڈی سی ایل قادرپور گئس فیلڈ کے فیلڈ افسر سے منقعد اجلاس کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گھوٹکی کراچی کے بعد ٹیکس دینے والا ضلع ہے اس کے باوجود ملٹی نینشل کمپنیاں مقامی لوگوں کو نظرانداز کر رہی ہیں جبکہ مزدوروں کے مسائل کو بھی حل نہیں کیا جارہا جس کی وجہ سے روزانہ مزدوروں کی جانب سے احتجاج کئے جارہے ہیں اس لئے ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم مقامی لوگوں کو ترجیح دیں کیوں کہ قادرپور گئس فیلد میں سب سے پہلے مقامی لوگوں کا حق ہے اس لئے قادرپور گئس فیلد انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ مقامی لوگوں کو نظرانداز کرنے کے بجائے روزگار فراہم کرین اور مزدوروں کے جائز مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں اس کے علاوہ ضلع کی ترقی کے حوالے سے بھی ضلعی انتظامیہ سے تعاون کیا جائے جو کہ ان کا فرض ہے کیوں کہ قادرپور گئس فیلڈ ایشا کی سب سے بڑی فیلد ہے اس لئے ضلع کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔