الیکشن کمیشن کا صدارتی الیکشن 6 اگست کو کرانے کا فیصلہ، فخرالدین جی ابراہیم ریٹرننگ افسر کی حیثیت سے حتمی شیڈول کا اعلان کریں گے

منگل 16 جولائی 2013 13:23

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جولائی 2013ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 6 اگست کو صدارتی انتخاب کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے 6 اگست کو صدارتی انتخاب کرانے کے لئے مجوزہ انتخابی شیڈول حتمی منظوری کے لئے چیف الیکشن کمیشن جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم کو بھجوادیا گیا ہے، جو آئین کے تحت صدارتی انتخاب کے ریٹرننگ افسر کی حیثیت سے حتمی شیڈول کا اعلان کریں گے جبکہ انتخابی نتائج کا اعلان 7 اگست کو کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ صدرآصف علی زرداری کےعہدے کی مدت 9 ستمبر 2013 کوختم ہورہی ہے اور آئین کے آرٹیکل 41 کے مطابق صدر کی 5 سال کی مدت پوری ہونے کے بعد قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں پر مشتمل الیکٹورل کالج کے ذریعے نئے صدر کا انتخاب کیا جائے گا، آئین کے تحت صدارتی امیدوار پاکستانی شہری اور مسلمان ہونا ضروری ہے جبکہ اس کی عمر 45 سال سے کم نہیں ہونی چاہئے۔