سکھر،صالح پٹ میں مسلم لیگ ( ف ) کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاری مقدمات درج کرنے کے خلاف احتجاجی ریلی

اتوار 21 جولائی 2013 21:10

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21جولائی۔2013ء) صالح پٹ میں پاکستان مسلم لیگ ( ف ) کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاری مقدمات درج کرنے والے عمل کے خلاف سیکڑوں کارکنان نے پی ایم ایل ایف کے رہنما فقیر عنایت اللہ بررڑو ،مکھی ادھم مل ، گل حسن شاہ و دیگر کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی اورپولیس کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ صالح پٹ پولیس نے رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف سیاسی انتقامی کاروائیاں شروع کر رکھی ہے اور آئے دن کارکنان کو گرفتار کر ان پر مقدمات درج کر رہی ہے جو انتہائی افسوسناک عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے رہنماؤں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صالح پٹ پولیس کی جانب سے پی ایم ایل ف کے کارکنان کی گرفتاری اور جھوٹے مقدمات درج کرنے والے واقعہ کی انکوائری کراتے ہوئے گرفتار کارکنان کو رہا کرایا جائے بصورت دیگر سندھ بھر میں احتجاج کا دائرہی بڑھا دیا جائیگا جبکہ دوسری جانب پی ایم ایل (ف ) کی جانب سے نکالی جانے والی احتجاجی ریلی کے باعث شہر بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہٹرتال کے بعد کاروباری سرگرمیاں بند رہی۔

متعلقہ عنوان :