سکھر :بیراج کالونی میں دھماکے کی آواز، فائرنگ بھی سنی گئی،ذرائع

بدھ 24 جولائی 2013 20:05

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2013ء) اطلاعات کے مطابق سکھرکے بیراج کالونی کے علاقے سے دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ دھماکے کی آواز کے بعد اس علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق اس حوالے سے مزید تفیش جاری ہے اورجگہ کے تعین اور دھماکے اور فائرنگ کی نوعیت کی جانچ کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :