نئیر حسین بخاری و صابر بلو چ کی سکھر میں حساس ادارے کے دفتر پر ہونیوالے حملے کی مذمت

جمعرات 25 جولائی 2013 16:32

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 25جولائی 2013ء) قائمقام صدر سید نئیر حسین بخاری اور قائمقام چیئر مین سینیٹ صابر علی بلوچ نے سکھر میں حساس ادارے کے دفتر پر ہونیوالے حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجہ میں متعدد افراد جابحق اور زخمی ہوئے ۔ انہوں نے اسے ایک بزدلانہ کاروائی قرار دیا ۔

(جاری ہے)

قائمقام صدر اورقائمقام چیئرمین سینٹ نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں دعا کی کہ اللہ تبارک وتعالیٰ اس واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کو اپنے جوارے رحمت میں جگہ دے اور انکے لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا ء فرمائے ۔

اور زخمیوں کے لیے دعا بھی کی ۔سینیٹ میں قا ئد ایوان راجہ محمد ظفر الحق اور قائد حزب سینٹر اعتزاز احسن نے بھی اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے ۔انہوں نے اپنے تعزیتی پیغامات میں جابحق ہونیوالوں کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندانوں کا صبرجمیل عطافرمائے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کی رکن سینیٹر سحرکامران نے بھی سکھر میں حساس ادارے پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے انہوں نے اس واقعے میں جاں بحق ہونیوالوں کے لئے دعائے مغفرت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :