سپریم کورٹ نے راولپنڈی سے لاپتہ مرزا اسلم بیگ کا مقدمہ نمٹا دیا

جمعرات 25 جولائی 2013 23:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔25جولائی۔2013ء) سپریم کورٹ نے راولپنڈی سے لاپتہ ہونے والے مرزا اسلم بیگ کی جانب سے اس کے بھائی کو فون کال کر کے عید سے قبل واپس آنے کے حوالے سے شہادتی بیان سامنے آنے کے بعد مقدمہ نمٹا دیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی می جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل تین رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت شروع کی تو لاپتہ اسلم بیگ کے بھائی عبدالغفور بیگ، ایس پی وحید خٹک عدالت میں پیش ہوئے۔ عبدالغفور بیگ نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ روز اسلم بیگ کا ٹیلی فون آیا اور اس نے بتایا کہ وہ عید سے قبل گھر واپس آ جائے گا۔فون نمبر بنوں کا تھا۔ عدالت نے لاپتہ اسلم بیگ کے بھائی کا بیان سامنے آنے کے بعد مقدمہ نمٹا دیا۔