پیپلز پارٹی کو سپریم کورٹ جانا چاہئے تھا: فخرالدین جی ابراہیم

جمعہ 26 جولائی 2013 20:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی۔2013ء) چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم نے پیپلزپارٹی کی جانب سے صدارتی انتخاب کے بائیکاٹ کے فیصلے پر افسوس اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ کہتے ہیں پیپلز پارٹی کو بائیکاٹ کی بجائے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنی چاہئے تھی۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی ایاز سومرو نے پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی کا خط چیف الیکشن کمشنر کو پہنچایا۔

خط وصول کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے پیپلز پارٹی کے بائیکاٹ پر افسوس اور مایوسی کا اظہار کیا۔ ایاز سومرو سے گفتگو میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ صدارتی انتخاب جموری عمل کا حصہ ہے، پیپلز پارٹی کو اس میں حصہ لینا چاہئے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو بائیکاٹ کرنے کے بجائے پیپلز پارٹی کو سپریم کورٹ میں اپیل کرنی چاہئے تھی۔