فیصل آباد ‘زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی ‘10 متاثرہ افراد ہسپتالوں میں داخل‘2 منشیات فروش گرفتار

ہفتہ 27 جولائی 2013 14:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 27جولائی 2013ء) فیصل آباد میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے جبکہ 10 سے زائد متاثرہ افراد سرکاری اور نجی اسپتالوں میں داخل ہیں۔ پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں شراب نوشی کے ذریعے خوشی کی محفلیں سجانے والے نوجوانوں کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی۔

فیصل آباد کے تھانہ بٹالہ کالونی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے ملکر شراب نوشی کی محفل سجائی۔

(جاری ہے)

شراب زہریلی ہونے کے باعث ان سب کی حالت غیر ہو گئی۔ متعدد موت کی آغوش میں چلے گئے۔ بیشتر متاثرہ افراد کو پہلے نجی اسپتالوں میں رکھا گیا مگر حالت غیر ہونے پر الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سی پی او عبدالرزاق چیمہ نے دنیا سے بات کرتے بتایا کہ شراب نوشی کے دو واقعات ہوئے ہیں جن میں سے ایک تھانہ بٹالہ کالونی اور دوسرا تھانہ گلبرگ کے علاقے میں ہوا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق مرنے والے بیشتر افراد دوست ہیں۔ ہلاک ہونیوالوں اور متاثرہ افراد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ زہریلی شراب فرو خت کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :