ایم کیو ایم کو ہمیشہ حکومت میں رہنے کا شوق ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ
پیر 29 جولائی 2013 16:41
(جاری ہے)
سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ اب پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد میں شامل نہیں رہی،انہیں ہمیشہ حکومت میں شامل رہنے کا شوق ہوتا ہے، اب کی بار بھی روایت برقرار رکھی ہے اور وفاقی حکومت کے خواب دیکھ رہی ہے لیکن اب بھی ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت کے امکانات ختم نہیں ہوئے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صدارتی انتخاب کے سلسلے میں صوبائی اسمبلی کا اجلاس قانونی طور پر طلب کیا گیا ہے،پیپلز پارٹی نے صدارتی انتخاب کا بائیکاٹ کررکھا ہے تاہم جو اس انتخاب میں حصہ لینا چاہے تو لے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے میں 1979 کا بلدیاتی نظام مختلف ترامیم کے ساتھ نافذ کرنا چاہتی ہے اس سلسلے میں مشاورت جاری ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلی سندھ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز پر حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے پانچ لاکھ اور زخمیوں کے لیے ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.