خیرپور شہر اور گرد نواح میں تیز بارش ، مختلف علاقوں میں دو فٹ سے زائد پانی جمع،شہری اور دکاندار اپنی مدد آپ کے تحت پانی نکالنے میں مصروف ، سینٹری اسٹاف غائب ، بچے سمیت دو افراد جابحق

اتوار 4 اگست 2013 20:05

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔4اگست۔ 2013ء) خیرپور شہر اور گرد نواح میں تیز بارش ، مختلف علاقوں میں دو فٹ سے زائد پانی جمع،شہری اور دکاندار اپنی مدد آپ کے تحت پانی نکالنے میں مصروف ، سینٹری اسٹاف غائب ، ایک بچے سمیت دو افراد جابحق ،تفصیلات کے مطابق خیرپور شہر اور اس کے گرد نواح کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں دو فوٹ سے زائد پانی جمع ہوگیا ہے جبکہ شہری اپنی مدد آپ کے تحت اپنے گھروں، گلیوں ،دکانوں اور ہوٹلوں سے بارش کا پانی نکالنے میں مصروف عمل دکھائی دے رہے بارش کے باعث خیرپور اور اس کے دیگر علاقوں میں موسم خوش خوار اور سرد ہو گیا جبکہ شہر میں پانی جمع ہوجانے کے باوجود نساسک اور ٹیم ایم اے عملہ شہر میں بلکل نظر ہی نہیں آیا بارش کے باعث شہریوں اور تاجروں کو درپیش مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مسائل حل ہونے کے بجائے مزید بڑھ جانے پر خیرپور کے تاجر برادری اور شہریوں کا کہنا ہے کہ خیرپور شہر وزیر اعلیٰ سندھ کا آبائی شہرہے لیکن ضلعی انتظامیہ ابتک نظر نہیں آ رہی ہے ضلعی انتظامیہ شہریوں کو بلدیاتی سہولیات دینے میں ناکام ہو چکی ہے بارش کے باعث ہر علاقے میں دو دو فٹ پانی کھڑا ہے جس کی وجہ سے شہریوں اور تاجروں کو شدید پریشانی کا سامنا کر نا پڑتا ہے ان کا کہنا تھا کہ شہر کے مختلف مقامات پر قائم نساسک کے پانی نکالنے والے ڈسپوزل مشینوں کو تیل نہ ملنے کے باعث شہر سے بارش کا پانی نہیں نکالا جاسکا ہے مسلسل بارش جاری رہنے کی وجہ سے خیرپور اور اسکے دیگر تعلقوں میں آباد گاروں کو کروڑوں روپے کا نقصان کا خطرہ لاحق ہے کیونکہ ان علاقوں میں چاول ، گنا اور کھجوروں کے باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے دوسری جانب مختلف واقعات میں ایک بچے سمیت دو افرادکی ہلاکت کی اطلاع بھی ملی ہے ۔

متعلقہ عنوان :