سکھر سینٹرل جیل کی سیکورٹی مزید سخت‘حفاظتی انتظامات کیلئے کمانڈوز تعینات

بدھ 7 اگست 2013 16:10

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 7اگست 2013ء) سکھر سینٹرل جیل کی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی، جیل کے اطراف کمانڈوز کی تعینات کر کے مورچے بھی بنا دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر جیل خانہ جات منظور وسان کے سندھ کی جیلوں پر حملے کے انکشافات کے بعد سکھر جیل کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے اور جیل میں کمانڈوز کی بڑی تعداد کو تعینات کردیا گیا ہے جبکہ بکتر بند گاڑیوں اور پولیس موبائلوں کو مختلف علاقوں میں الرٹ کیا گیا ہے، جیل کے حساس حصوں میں خندقیں بھی کھودی گئی ہیں۔ ہرپولیس والا جیل کے بابر الرٹ کھڑا ہے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جاسکے

متعلقہ عنوان :