سابق امریکی صدر جارج بش کے دل کی بند شریان میں سٹنٹ لگا دیا گیا

بدھ 7 اگست 2013 16:11

ٹیکساس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 7اگست 2013ء) سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے دل کی بند شریان میں سٹنٹ لگا دیا گیا، ہسپتال سے فارغ کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

سابق صدر بش سالانہ طبی معائنے کے لئے پیر کو ٹیکساس کے پریسبیٹرین ہسپتال گئے جہاں ڈاکٹروں نے انکے دل کی ایک شریان میں خون کا لوتھڑا دیکھا۔ ڈاکٹروں نے انہیں ہسپتال داخل کر کے سٹنٹ لگا دیا، سابق صدر کے ترجمان کا کہنا ہے وہ تیزی سے رو بصحت ہیں۔ ڈاکٹروں نے انہیں ایک دن زیر نگرانی رکھا اور امید ہے کہ انہیں آج گھر جانے کی اجازت مل جائے گی۔

متعلقہ عنوان :