Live Updates

بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں‘تحریک انصاف دوہری شہریت والے پاکستانیوں کو پارلیمنٹ میں نمائندگی دینے کے حق میں ہے‘اس سلسلے میں قانون سازی ہونی چاہئے‘تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی مشیر برائے اوورسیز فوزیہ قصوری کی لندن میں پریس کانفرنس

پیر 12 اگست 2013 13:50

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 12اگست 2013ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی مشیر برائے اوورسیز فوزیہ قصوری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف دوہری شہریت والے پاکستانیوں کو پارلیمنٹ میں نمائندگی دینے کے حق میں ہے‘اس سلسلے میں قانون سازی ہونی چاہئے۔ وہ پیر کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف ان کے مسائل کے حل اور پارلیمنٹ میں ان کی نمائندگی کے لیے جدوجہد جاری رکھی گی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے انتخابات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے انتظامات بھی بروقت مکمل ہونے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف دوہری شہریت والے پاکستانیوں کو پارلیمنٹ میں نمائندگی دینے کے حق میں ہے‘اس سلسلے میں قانون سازی ہونی چاہئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات