پا کستان کو بھارت سے اپنی بقا کی جنگ لڑنا ہو گی‘ کشمیر پا کستان کی شہ رگ ہے‘ جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں، پا کستا ن سنی تحریک پنجاب کے صدر محمد شاداب رضا نقشبندی کی میڈیا سے گفتگو

پیر 12 اگست 2013 16:31

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 12اگست 2013ء) پا کستا ن سنی تحریک کے صوبائی صدر پنجا ب محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہاکہ بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کا پا کستان کو منہ توڑ جواب دینا چا ہئے وزیر اعظم کی بھارتی جارحیت پر پر اسرار خاموشی سوالیہ نشان ہے۔گزشتہ روز یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پا کستان نا مردانگی کا مظاہرہ کر رہی ہے ہمارے پا نیوں پر بھارت کا قبضہ پا کستان کو ریگستا ن بنا رہا ہے بھارت پا کستان کو بنجر بنانا چا ہتا ہے پا کستان کو اپنی بقا کی جنگ بھارت کیساتھ لڑنا ہی ہو گی حکومت پا کستان بھارت کیساتھ تعلقات صرف اس حد تک بڑھائے کہ جس حد تک پا کستانیوں کی عزت نفس مجروح نہ ہو کشمیر پا کستان کی شہہ رگ ہے جس پر بھارت نے ہمیشہ دشمنی کا خنجر چلاتا ہے عالمی برادری کو چا ہئے کہ وہ اٹیمی قوتوں کے بڑھتے ہوئے سنگین حالات پر قابو پانے کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بھارت نے پا کستان کو کبھی بھی تسلیم ہی نہیں کیابھارت کیساتھ تجارتی ،سفارتی،ثقافتی،معاشرتی ،معاشی اور سیاسی تعلقات برابری کی بنیاد پر ہونے چاہئیں۔مگر جس طرح موجودہ حکومت پا کستان کی عز ت کو داوٴ پر لگا کر بھارت سے دوستی کی پتنگیں بڑھا رہی ہے اس کی مثال عشق یکطرف جیسی ہے بھارتی افواج کی پا ک سرحدوں پر ہونے والی بلاجواز فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی بلندء درجات کیلئے دعا گو ہیں انہوں نے کہاکہ سفارتی تعلقات کے زریع ہماری حکومت کو چا ہئے کہ وہ بھارت کو سمجھائیں کہ جنگ کسی مسلہ کا حل نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :