Live Updates

تحریک انصاف ضمنی الیکشن میں ریکارڈ کامیابی حاصل کریگی‘ میاں فرخ حبیب

پیر 12 اگست 2013 16:32

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 12اگست 2013ء) مرکزی صدر آئی ایس ایف میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ضمنی الیکشن میں ریکارڈ کامیابی حاصل کرینگی ضمنی انتخابات کے دوران تمام پولنگ سٹیشنوں پر فوج کی تعیناتی کا مطالبہ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کا احسن اقدام ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں فرخ حبیب نے کہاکہ جب تک ملک سے ڈرون حملوں کا خاتمہ نہیں ہوجاتا دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں دہشتگردی نے ملکی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہے تحریک انصاف ضمنی الیکشن کے بعد ڈرون حملوں کے خلاف احتجاجی پالیسی کا باقاعدہ اعلان کرینگی اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی اور انتہا پسندی ہے تحریک انصاف پاک فوج کے سربراہ کا امن وامان میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے ملک پاکستان میں عوام کے ساتھ ساتھ سیکورٹی اداروں نیبھی بے شمار قربانیاں دی ہے جو رائیگاں نہیں جائے گی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات