فیصل آباد: دہشت گردوں سے رابطے، 9 مشتبہ افراد گرفتار

منگل 13 اگست 2013 18:46

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست۔2013ء) اعلی حکومتی شخصیت پر حملہ کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں فیصل آباد ڈویژن سے کالعدم تنظیم کے 9 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں سے ایک کی گرفتاری کو حساس ادارے خاص اہمیت دے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی مختلف ٹیموں نے فیصل آباد سے 4، جھنگ سے 3 اور چنیوٹ سے 2 افراد کو حراست میں لیا ہے جن کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے بتایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد سے حراست میں لئے گئے ایک شخص کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ایک اعلی حکومتی شخصیت کو نشانہ بنانے والے نیٹ ورک کا حصہ تھا اور رائے ونڈ کے قریب سے چند روز قبل پکڑے گئے مبینہ دہشت گردوں سے رابطہ میں تھا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزارت داخلہ پنجاب کی ہدایت پر لاہور، فیصل آباد، سرگودہا اور راولپنڈی ڈویژن میں مشکوک افراد اور کالعدم تنظیموں کے رہنماوں کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے اور دہشت گردوں کے مبینہ ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :