سکھرسینٹرل جیل پر حملے کا خدشہ ، قریبی بائی پاس کو بند کر دیا گیا

جمعہ 16 اگست 2013 14:33

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 16اگست 2013ء ) سکھرسینٹرل جیل پر حملے کے خدشے کے پیش نظر قریبی بائی پاس کی یکطرفہ سڑک کو بند کر دیا گیاجبکہ پولیس حکام نے کہا ہے کہ سڑک پندرہ سے بیس روز بند رہے گی۔ جمعہ کو اے ایس پی سٹی سکھر کے مطابق سینٹرل جیل ون پر حملے کا خدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

اس لیے قریبی بائی پاس کی یکطرفہ نصف کلومیٹر سڑک بند کرکے پولیس اور رینجرز کے جوان تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی جیل اشرف خان اور اے ایس پی سٹی مسعود بنگش نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سڑک پندرہ سے بیس روز تک بند رہے گی۔اس جیل میں بیس اور اکیس اگست کو کالعدم تنظیموں کے دو قیدیوں عطا اللہ عرف قاسم اور محمد اعظم عرف مشرف کو پھانسی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :