Live Updates

عمران خان نے لفٹر سے گرنے کے بعد اسٹیج پر جانے کیلئے سیڑھیوں کا استعمال شروع کردیا

پیر 19 اگست 2013 23:12

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19اگست۔ 2013ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لفٹر سے گرنے کے بعد اسٹیج پر چڑھنے کے لئے سیڑھیاں استعمال کرنا شروع کر دیں۔عمران خان کے لئے فیصل آباد کے جلسے میں اسٹیج پر پہنچنے کے لئے خصوصی طور پر سیڑھیوں کا بندوبست کیا گیا۔

(جاری ہے)

فیصل آباد میں ہونے والے جلسے میں اسٹیج پر چڑھنے کے لئے منتظمین نے لوہے کی سیڑھی جنگی بنیادوں پر تیار کروائی جسے کنٹینر کے ساتھ ویلڈ کیاگیا تاکہ گرنے کی گنجائش باقی نہ رہے۔

واضح رہے کہ عمران خان 11 مئی کی انتخابی مہم کے دوران لاہور میں اپنے جلسے میں اسٹیج پر جاتے ہوئے لفٹرسے گرگئے تھے جس کے نتیجے میں ان کی کمر اور سر میں شدید چوٹیں آئی تھیں اور وہ تقریباً ایک ماہ تک اسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات