گڈو اور سکھر بیراج پر درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال ، آئندہ 24 گھنٹوں میں گڈو کے مقام پر اونچے اور 72 گھنٹوں میں سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب متوقع ، سکھر اور روہڑی کے متعدد دیہات اور سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب،انتظامیہ کی جانب سے ہائی الرٹ کردیا گیا

پیر 19 اگست 2013 23:12

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19اگست۔ 2013ء) گڈو اور سکھر بیراج پر درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے آئندہ 24 گھنٹوں میں گڈو کے مقام پر اونچے اور 72 گھنٹوں میں سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے سکھر اور روہڑی کے متعدد دیہات اور سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب۔انتظامیہ کی جانب سے ہائی الرٹ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

مون سون کی بارشوں کی وجہ سے ملک کے تمام دریاؤں میں سیلابی صورتحال ہے تمام دریاؤں کا پانی اب گڈو بیراج پر پہنچنا شروع ہوچکا گڈو بیراج پر اس وقت پانی کی آمد 434600 کیوسکس جبکہ اخراج 405837 کیوسکس ہے جہاں اس وقت درمیانے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے جبکہ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 366820 کیوسکس جبکہ پانی کا اخراج 319555 کیوسکس ہے جس کے باعث گڈو سے سکھر بیراج کے درمیان متعدد کچے کے دیہات اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فیصلیں زیر آبی آچکی ہیں جبکہ سکھر بیراج پر آئندہ 72 گھنٹوں میں اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے سکھر انتظامیہ کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ کچے کے علاقوں سے متاثرہ افراد کو کشتیوں کے ذریعے نکالنے کا کام بھی تیزی کے ساتھ جاری ہے جبکہ متاثرہ افراد کی رہائش کیلئے سکھر اور روہڑی کے سرکاری اسکولوں میں بندوبست کیا جارہا ہیمحکمہ آبپا?شی ذرائع کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کی موجودہ صورتحال کچھ اس طرح سے سے ریکارڑ کی گئی ہے اسکردو میں درجہ حرارت 33.9 ڈگری سینٹی گریڈ،تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1549.25، آمد 187200 اور اخراج 179500 کیوسکس،کالاباغ ڈیم کے مقام پر پانی کی سطح آمد 189948 اور اخراج 184948 کیوسکس،چشمہ کے مقام پر پانی کی سطح آمد 303984 اور اخراج 277616 کیوسکس،تونسہ کے مقام پر پانی کی سطح آمد 425171 اور اخراج 425171 کیوسکس،منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1225.6، آمد 50285 اور اخراج 15000 کیوسکس،گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح آمد 434600 اور اخراج 405837کیوسکس،سکھر بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 366820 اور اخراج 319555کیوسکس،کوٹری بیراج کے مقام پر پانی کی سطح آمد 200311 اور اخراج167616 کیوسکسریکارڑ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :