بارشوں اور سیلابی ریلیوں نے تباہ مچادی ،دریائے چناب ،ستلج ،راوی اور سندھ بپھر گئے، پنجاب میں سیلابی ریلوں سے 700دیہات پانی میں غرق ،لاکھوں متاثرین کھلے آسمان تلے زندگیاں گزارنے پر مجبور ،بنیادی ضروریات زندگی کی قلت، متاثرین کو مشکلات کا سامنا ،مختلف علاقوں میں سیلابی ریلوں سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ، سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ،سندھ میں 300سے زائد دیہات ڈوب گئے
منگل 20 اگست 2013 13:41
(جاری ہے)
سیلابی ریلوں نے دیہات کے دیہات ڈبودیے اور ہزاروں افراد کو بے گھر کردیا۔جھنگ میں دریائے چناب کے سیلابی ریلے سے 350 سے زائد دیہات ڈوب گئے۔ پانی شہر کے حفاظتی بند سے ٹکرانے لگا۔ شورکوٹ اور چنیوٹ میں بھی سیلابی صورتحال کا سامنا رہا۔
دریائے چناب کے سیلاب نے مظفرگڑھ،ملتان اور جلال پوربھٹیاں کے200سے زائد دیہات بھی پانی میں غرق کردیے۔ ملتان سمیت مختلف سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری رہیں۔دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ہونے سے وہاڑی کی بستی فرید میں سیکڑوں مکانات سیلابی ریلے کی زد میں آگئے اور ہزاروں لوگ دربدر ہوگئے۔نالہ ڈیک کا سیلابی ریلہ گوجرانوالا کی تحصیل کامونکی میں 120 دیہات کوڈبوتاہواآگے بڑھ گیا ۔کامونکی شہر کے کچھ محلے بھی ریلے کی زد میں آئے۔دریائے سندھ میں سیلابی ریلے کے بہاو سے جام پور اور راجن پورمیں الگ الگ شگاف پڑنے سے متعدد دیہات اور بستیاں پانی کی لپیٹ میں آگئیں۔سندھ میں بھی دریائے سندھ سے ملحقہ علاقوں کی صورتحال اچھی نہیں رہی ۔سکھر اور گھوٹکی میں کچے کے 266 سے زائد دیہات ڈوب گئے، فصلیں تباہ ہوگئیں۔ متاثرین کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل ہوئے۔ لیکن تباہی کا سلسلہ نہ رک سکا ۔سکھر میں ایک لاکھ 56 ہزار ایکڑ زرعی اراضی سیلابی پانی سے متاثر ہوسکتی ہے۔خیرپور میں پریالو زیرو پوائنٹ بند،جمشیر، آلرا جاگیر اورفریدآباد بچاو بندوں پر دریائے سندھ کا دباو بڑھنے لگا۔ حیدرآباد میں کوٹری بیراج سے منسلک نہروں میں بھی پانی کی سطح بلند ہوگئی ۔مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.