خیرپور، مسافر کوچ الٹنے سے 6 افراد جاں بحق، 14 زخمی، زخمی قریبی ہسپتال منتقل ،متعددکی حالت تشویشناک،ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ

منگل 20 اگست 2013 13:43

خیرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 20اگست 2013ء ) خیرپور میں ٹھری کے قریب مسافر کوچ ٹائی راڈٹوٹنے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے،زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے متعددکی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ظاہر کیا جارہاہے ۔منگل کو پولیس کے مطابق حادثہ بس کا ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا۔

(جاری ہے)

خیرپور کی تحصیل ٹھری میرواہ لنک روڈ پر ملتان سے کراچی جانے والی تیز رفتار مسافر بس کا ٹائی راڈ ٹوٹ گیا اور مسافر بس الٹ گئی۔ بس کھائی میں جا گری جس سے 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 14 سے زائد افراد زخمی ہو گئے جن میں بچے، خواتین اور بوڑھے بھی شامل ہیں۔ 6 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے زخمیوں کو فوری طور پر گمبٹ ہسپتال، ٹھری میرواہ اور کوٹ ڈیجی ہسپتالوں میں منتقل کردیا۔ پولیس نے کہا ہے کہ بس کا ڈرائیور اور کلینر بھی زخمی ہوا ہے۔ بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :